ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس، دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ اموات کے اعتبار سے اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا ہے ۔جیو نیوز کے مطابق اٹلی میں گزشتہ دو روز کے دوران 900 کے قریب افراد کی ہلاکت کے بعد وہاں اموات کی تعداد 3 ہزار 405 ہو گئی ہے جب کہ چین میں 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

امریکا میں بھی 9 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے جس کے بعدوہاں اموات کی تعداد 217 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی کوریا میں 3 اور پیرو میں دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ایران اور اسپین میں متاثرہ افراد کی تعداد 18، 18 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ جرمنی میں 15 ہزار سے زائد اور امریکا میں 14 ہزار سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔شمالی کوریا نے اب تک سرکاری سطح پر کورونا وائرس کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں کی لیکن وہاں کے سرکاری میڈیا کے مطابق 4 ہزار سے زائد افراد کو ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد قرنطینہ سے نکال دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر شمالی کورین میڈیا کے اعدادو شمار کو دیکھا جائے تو وہاں اب تک 8 ہزار سے زائد افراد کو قرنطینہ سے نکالا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…