پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

سیاسی قیدیوں کو فورا رہا کیا جائے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کا مطالبہ،بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2020 |

سری نگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف جیلوں میں رکھے گئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ انہیں کورنا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

۔میڈیارپورٹس کے مطابق، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر نے سری نگر سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے سنگین اور ہنگامی صورتِ حال کو سمجھنا چاہیے اور معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کو فورا ان کے گھروں پر منتقل کردینا چاہیے۔سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں جس کے پیشِ نظر مساجد کو نماز کیلیے بند کردیا جائے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اس بارے میں بھی کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ انہوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بارے میں مناسب لائحہ عمل پر بات چیت کیلیے تمام مکاتبِ فکر کے نمائندوں خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث اور شیعہ علما شرکت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…