ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا دنیا کے 165 ممالک تک پھیل گیا، ہلاکتوں کی تعداد7798ہو گئی اٹلی میں صورتحال بدترین،چین میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی ) کرونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی، ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں صورتحال بدترین ہو گئی، ایک روز میں مزید 345 افراد ہلاک ہو گئے۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا سے دنیا بھر میں خوف کی صورتحال، اٹلی میں صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں 345 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار پانچ سو تین ہو گئی۔ ایران میں مزید 135افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 988 تک جا پہنچی۔ اسپین میں بھی کرونا سے مزید 191 افراد جان سے گئے تاہم چین میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے جہاں ایک روز میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔امریکا میں کرونا سے مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔ امریکا نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کے باعث ایک ٹریلین ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا ہے جس میں سے 250 ارب براہ راست شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔بھارت میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد تین ہوگئی جبکہ ایک سو تینتالیس افراد متاثر ہیں۔ جرمنی میں چھبیس، جنوبی کوریا میں چوراسی، فرانس میں ایک سو پچھتر، برطانیہ میں اکہتر، کینیڈا میں آٹھ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔یورو 2020 فٹ بال ٹورنامنٹ ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…