اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کے دور ان امیر مقام کو گرفتاری سے دس دن پہلے آگاہ کرنے کا پشاور ہائی کورٹ کا حکم معطل کر دیا گیا ۔ پیر کو ہائی کورٹ کا حکم وارنٹ گرفتاری جاری نہ ہونے کی نیب یقین دہانی پر معطل کیا گیا۔
نیب پراسیکوٹر کے مطابق امیر مقام کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں، پشاور ہائی کورٹ نے گرفتاری سے دس دن پہلے امیر مقام کو آگاہ کرنے کا حکم دیا۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم قانون کیخلاف ہے، ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے عبوری حکم کی بنیاد پر فیصلہ دیا۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ نیب پکڑنا نہیں چاہتا تو امیر مقام کیوں گھبرا رہے ہیں؟ ۔جسٹس قاضی امین نے لیگی رہنما سے وکیل سے مکالمہ کیا کہ امیر مقام سے کہیں اچھا سوچا کریں۔ امیر مقام نے بتایاکہ سیاسی دباؤ بڑھتا ہے تو گرفتاری کا خدشہ ہوتا ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ایسا نہ ہو باہر جا کر نیب والے امیر مقام کو گرفتار کر لیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ دیگر مقدمات میں امیر مقام ضمانت پر ہیں اثاثہ جات کیس میں وارنٹ ہی جاری نہیں ہوئے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی