جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم کو حقائق کے برعکس سب اچھا بتایا جا رہا ہے، ہسپتالوں کو فوج کے حوالے کیا جائے ،بڑا مطالبہ سامنے آگیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے وزیراعظم عمران خان سے ہسپتالوں کو آرمی میڈیکل کور کے حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کروناوائرس کے علاج کیلئے نامزد ہسپتالوں کو فی الفور آرمی میڈیکل کور کے حوالے کی جائے۔

ایک بیان میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں وزیراعظم کو بروقت مشورہ دے رہا ہوں تاکہ کروناوائرس پر قابو پایا جا سکے، میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کرونا وائرس کی طرف وزیراعظم عمران خان کا توجہ دلانا چاہتا ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کرونا وائرس کیخلاف نامزد ہسپتالوں میں انتظامات غیر تسلی بخش ہیں، وزیراعظم کو حقائق کے برعکس سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کارونا وائرس کیخلاف نامزد ہسپتالوں میں شاید ہی کوئی طبی یا انتظامی کنٹرول ہو۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ فوج طبی نگہداشت کیلئے قومی پلان تیار کرے تاکہ کروناوائرس پر بروقت قابو پایا جا سکے، میں ذاتی طور پر یہ تجویز قومی مفاد و کروناوائرس کے بڑے خطرے کو مد نظر رکھکر دے رہا ہوں۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ آرمی میڈیکل کور منظم و تربیت یافتہ ہے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی میڈیکل کور نے مالاکنڈ و سوات میں طالبان کیخلاف جنگ میں ہماری بھرپور مدد کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…