منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

درجنوں زائرین قرنطینہ سینٹر سے بھاگ نکلے ،شدید احتجاج،قومی شاہراہ بند ،احتجاج کرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ،سکیورٹی اہلکاروں نے قرنطینہ کو گھیرے میں لے لیا

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ( آن لائن ) انتظامیہ سے اجازت لیے بغیر چالیس کے قریب زائرین قرنطینہ سنٹر کا دروازہ توڑ کر زبردستی نکل گئے، سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے بھاگنے والوں کو سونا خان تھانے کے حدود مِیں پکڑلیا۔سیکورٹی فورسز زائرین کو پکڑ کر واپس ہزارگنجی کورنٹائن مرکز لے گئے جس پر زائرین نے احتجاج شروع کر دیا۔

زائرین کے احتجاج کی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ایک گھنٹے تک بند رہی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔لیویز ذرائع کے مطابق زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں اپنے گھروں کو روانہ کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے زائرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے اور ان کا تعلق سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے ہزارگنجی قرنطینہ مرکز کی نگرانی سخت کر دی ہے۔اس سے قبل سرکاری حکام نے بتایا تھا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے تفتان سرحد پر بنائے گئے قرنطینہ سینٹر میں گنجائش ختم ہوگئی ہے جبکہ زائرین کی آمد ابھی تک جاری ہے۔گنجائش ختم ہونے کے باعث کے سبب مزید آنے والے زائرین کو کویٹہ ہزار گنجی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایران میں کورونا وائرس کے بڑھتے مریضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 23 فروری 2020 کو پاکستان نے زائرین اور دیگر مسافروں کو ہمسایہ ملک جانے سے روک دیا تھا۔ اس ضمن میں سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پہ زور دیا گیا تھا۔محکمہ صحت نے پی ڈی ایم اے کی معاونت سے تفتان میں 100 بستروں پر مشتمل خیمہ اسپتال بھی قائم کیا تھا اور موبائل دفتر بھی کام کررہا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…