اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یکم اپریل سے پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ممکن ہے کہ پاکستان میں یکم اپریل سے پٹرول کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آسکتی ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گرنے کے بعد پٹرول کی قیمت میں کم از کم 40 روپے فی لیٹر کمی
ہو سکتی ہے لیکن غور کیا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں قیمت پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کئے جانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کی پیش کردہ تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا امکان ہے۔