اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے جس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے ان میں فیصلوں میں ایک تو23 مارچ کو ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو پانچ اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، اجلاس میں دفاع، خارجہ، داخلہ اور قانون کے وزرا بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے، جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔ قومی سلامتی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی، سرکاری اسکولز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، ملک کے تمام مدارس بھی بند رہیں گے۔ 27 مارچ کو صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یوم پاکستان پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ بھی منسوخ کر دی گئی ہے، وزیر خارجہ کے مطابق اگلے پندرہ روز کے لئے تمام بارڈرز کو بند کرنا ہو گا۔