’’ کورونا کا مطلب ہے اس کیلئے کچھ کرو نا، آپ اسی لئے بیٹھے ہیں‘‘ آپ وظیفہ بتا دیں ، ، اسپیکر قومی اسمبلی کے ردعمل پر مولانا نے کونسی حدیث بیان کر دی ؟ کورونا وائرس اللہ کا عذاب ہے اس سے بچائو کیلئے کونسی سورۃ مبارکہ کی تلاوت فرمائیں ؟

13  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عبدالکبر چترالی نے کہاکہ کورونا کا مطلب ہے کہ اس کیلئے کچھ کرو نا، آپ اسی لئے بیٹھے ہیں جس پر اسپیکر نے کہاکہ آپ کوئی وظیفہ بتائیں۔مولانا عبدالکبر چترالی نے کہاکہ حدیث ہے کہ جہاں وبا پھیلے وہاں کے لوگ کہیں اور جائیں نہ وہاں کسی اور علاقے کے سفر کریں ۔ انہوںنے کہاکہ میرا بیٹا ووہان میں ہے اس لیے میں اپنے بیٹے کو

یہاں لانے کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی کسی ٹی وی شو میں مطالبہ کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مولانا چترالی نے کورونا سے بچاؤ کی دعا بتاتے ہوئے اسے اللہ کا عذاب قرار دیدیا۔ انہوںنے کہاکہ سورہ فاتحہ پڑھی جائے یہ سورہ شفا بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 1 ارب 60 کروڑ افراد عبادات کرنے والے ہیں جبکہ 6 ارب لوگ اللہ کے باغی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ووہان میں جو لوگ کتے اور حرام چیزوں کا گوشت کھاتے تھے جس کی وجہ سے یہ بیماری پھیلی ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک میں بھی کتوں اور گدھوں کا گوشت لوگوں کو کھلایا گیا جس کی اطلاعات آتی رہی ہیں۔آغا حسن بلوچ نے کہاکہ کرونا وائرس سے متعلق پورے ملک میں احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں،بلوچستان کی صوبائی حکومت خود وائرس پھلا رہی ہے،زائرین کو بارڈر سے لا کر کوئٹہ میں رکھا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئٹہ شہر میں ہسپتالوں میں زائرین بھی رکھا جا رہا ہے،6 ہزار افراد کو کوئٹہ لایا جائے گا تو وائرس پورے ملک میں پھیلے گا۔ انہوںنے کہاکہ اگلے اجلاس میں ہم کوئٹہ سے جب اسلام آباد آئیں گے تو ہمارے ذریعہ وائرس قومی اسمبلی میں پہنچ جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…