لاہور (آن لائن ) مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے، پارٹی نے دباؤ بڑھا یا یا ایکشن لیا تواستعفیٰ دینے کو تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 6 ارکان نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں آئندہ انتخاب بھی پی ٹی آئی سے لڑنے کی یقین دہانی کرائی، مسلم لیگ ن کے مزید ارکان بھی وزیراعلیٰ پنجاب
سے رابطے میں ہیں۔ ناراض ارکان نے فیصلہ کیا کہ اب مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا۔ مسلم لیگ ن کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا۔خیال رہے مجموعی طور پر اب تک وزیراعلی سے 15 ارکان انفرادی اور اجتماعی طورپر مل چکے ہیں، 6 ارکان کی وزیراعلی ملاقات ریکارڈ پر آچکی جبکہ 9 ارکان کا مناسب وقت پر اعلان ہوگا۔