جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

کرنل مجیب جب زخمی ہوئے تو ان کے 12سالہ بیٹے نے کہا یہ چیٹنگ ہے، شہید ہونے کے بعد جب تدفین کیلئے لے جایا جانے لگا تو اسی بیٹے نے کمانڈنگ آفیسر سے ایسی درخواست کی کہ آپکی آنکھوں سے بھی آنسو نکل پڑینگے

datetime 10  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی سی ٹی سی ڈیرہ اسماعیل خان کے کمانڈنگ آفیسر کرنل مجیب الرحمن گزشتہ روز ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے۔ پاکستان آرمی کے اس بہادر آفیسر نے شہادت سے قبل دو انتہائی سفاک دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جو کہ ڈیرہ میں دہشت گردی کی ایک بہت بڑی کارروائی کرنے جارہے تھے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق استور کے قریب علاقے بنجی سے تعلق رکھنے والے کرنل مجیب الرحمٰن نے PMA 91 لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ اطلاعات کے مطابق جس وقت کرنل مجیب کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ پنڈی منتقل کیا گیا ان کے بارہ سالہ بیٹے نے باپ سے لپٹ کر شکایت کی کہ یہ چیٹنگ ہے کیونکہ آپ نے کہا تھا کہ ہم دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کرینگے اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود دیگر لوگ اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکے اور دھاڑیں مار کر رونے لگے۔ بعد ازاں جب کرنل کے جسد خاکی کو تدفین کیلئے لے جایا جارہا تھا تو شہید کرنل کے بارہ سالہ بیٹے نے انتہائی معصومیت سے کمانڈنگ آفیسر کو درخواست کی کہ انکل میرے دوسرے بہن بھائیوں کو نہیں بتائیے گا کہ بابا کو کیا ہوا ہے۔ شہید کرنل مجیب الرحمن کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر 12 سال کے قریب ہے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…