محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغان حکومت کے خصوصی مہمان کا پرو ٹوکول مل گیا جانتے ہیں دونوں کو پاک افغان سرحد سے کیسے کابل لے جایا گیا ؟ پی ٹی ایم کے سرپرست ایک بار پھر آشکار

10  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مخالف سر گرمیوں میں ملوث پختون تحفظ موومنٹ کے قائدین محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغان حکومت نے کابل لے جانے کے لیے خصوصی مہمان کا پرو ٹوکول دیا اور دونوں کو پاک افغان سرحد سے افغان نیشنل آرمی کے خصوصی ہیلی کاپٹر میں کابل لے جایا گیا ۔

جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے یہ دونوں راہنما اسلام آباد سے غیر ملکی ایئر لائن کی پر واز آر ۔کیو 928میں کابل جانے کے لیے سوار ہوئے تو دونوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے کے حکام نے انہیںجہاز سے آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا تھا تاہم بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی مداخلت پر قومی اسمبلی کے دونوں ارکان محسن داوڑ اور علی وزیر کو افغان صدر اشرف غنی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے ایک بار کابل جانے کی اجازت دے دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ملک جانے کی اجازت کے بعد ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باوجود بھی دونوں ارکان قومی اسمبلی کو کابل جانے کی اجازت مل گئی تو وہ سڑک کے راستے کابل روانہ ہوئے تو پاک افغان سرحد پر افغان نیشنل آرمی کا ہیلی کاپٹر ان کو کابل لے جانے کے لیے پہلے ہی پہنچ چکا تھا ۔پاک افغان سرحد پر افغان نیشنل آرمی کے افسران دونوں کوخصوصی پرو ٹوکول کے ساتھ اپنے ہیلی کاپٹر میں کابل لے گئے ۔پی ٹی ایم کے پاکستان مخالف راہنماؤں کو افغانستان میں خصوصی پرو ٹوکول ملنے سے یہ حقیقت ایک بار پھر آشکار ہ ہو گئی ہے کہ پی ٹی ایم کوغیر ملکی قوتوں اور ایجنسیوں کی سر پر ستی حاصل ہے ۔جس کی وجہ سے یہ دونوں پاکستان کی مسلح افواج پر حملے کراتے ہیں اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…