اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کیلئے نئی شرائط سامنے آگئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئی شرائط میں پاکستان سے کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا بینک بنایا جائے جس میں ساتھ لے جانے والی کرنسی اور قیمتی اشیاء
کا اندراج کرنا ہوگا۔ٹکٹ اور بیرون ملک اخراجات کی تفصیل پیش کرنا ہونگی ۔ شرائط میں مزید کہا گیا ہے کہ اخراجات کیلئے رقوم کے ذریعہ اور فیملی بزنس کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔ شرائط پر عمل کیلئے اینٹی اسمگلنگ قانون میں ترمیم آئندہ ہفتے کی جائے گی۔