اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شام میں جاری ترک فوج کے حملوں میں زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے 50 پاکستانی جنگجو مارے گئے جبکہ ایرانی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ فاطمیون اور زینبیون بریگیڈز سے تعلق رکھنے والے 21 ارکان حالیہ فوجی کارروائی میں ہلاک ہوئے۔ سعودی اخبار عرب نیوز نے یہ بات پاکستانی حکام کے حو الے سے بتائی۔ شام کے شمال مغرب میں واقع علاقے ادلیب میں لڑائی نے حالیہ دنوں میں
ڈرامائی طور پر شدت اختیار کی۔ جہاں ترکی نے شامی پیش قدمی روکنے کے لئے گزشتہ ماہ ہزاروں فوجی اور جنگی سازوسامان پہنچادیا ہے۔ پاکستانی سیکورٹی تجزیہ کار محمد عامر رانا کے مطابق شام میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستانی جنگجو داعش اور صدر بشارالاسد کی فورسز کے لئے دونوں طرف سے لڑتے ہیں۔ ماضی میں کئی پاکستانیوں کو وطن واپسی پر گرفتار بھی کیا گیا ہے۔