جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

’’تمیز سے بات کرو، دو ٹکے کا آدمی‘‘ تحریک انصاف کے سینئررہنما آپس میں ہی لڑپڑے،تلخ جملوں کا تبادلہ

datetime 7  مارچ‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں شیر شاہ سوری روڈ پر سگنل فری روڈ کے افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کے مقامی رہنما آپس میں الجھ پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سگنل فری کوریڈور کا افتتاح کرنے پہنچے تو اس موقع پر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

افتتاح سے قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطاء اللہ اور سابق ایم پی اے ثمر علی خان آپس میں الجھ پڑے جس پر دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان تکرار افتتاحی تختی کے قریب کھڑے ہونے پر اس وقت ہوئی جب ثمر علی خان نے ایم این ایز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سب کی تصویر آجائے گی۔ثمر علی کے طنز پر عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آپ کیا چاہتے ہیں ہم یہاں سے چلے جائیں، اس پر ثمر علی خان طیش میں آگئے اور کہا کہ مجھ سے بک بک نہ کرو۔ثمر علی کے جواب پر عطاء اللہ ایڈووکیٹ نے بھی تلخی میں جواب دیتے ہوئے سابق ایم پی اے کو دو ٹکے کا آدمی کہا اور تمیز سے بات کرنے کی تلقین کی۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج منصوبو ں کے افتتاح کیلئے کراچی جانا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث وہ نہ جا سکے ، گورنر سندھ نے ان کی جگہ منصوبوں کا افتتاح کیا۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…