جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عورت مارچ کے خوفناک اثرات مرتب ’’نکاح ختم کرو‘‘ کی آوازیں اٹھنا شروع اسلامی اقدار کی پامالی کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے؟پتہ چل گیا

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’میرا جسم میری مرضی ‘‘ مہم کے پیچھے غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں جو باقاعدہ عورت مارچ کے لیے فنڈنگ کر رہی ہیں۔سینئر صحافیوں کی رائے ، ماہرین کے مطابق عورت مارچ کے مقاصد ایسے ہیں جو عام انسان تو سوچ بھی نہیں سکتا۔

اگر اس کو وقت پر لگام نہ ڈالی گئی تو یہ معاشرے کی تباہی کا سبب بن سکتی ہے۔اگر گزشتہ سال ہونے والے عورت مارچ کا جائزہ لیا جائے تو اس میں لگے بینرز اور شرکاء کے نظریات سوچ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اس بار عورت مارچ میں جو کچھ ہو گا،وہ پچھلے سال منعقد ہونے والے عورت مارچ سے کئی زیادہ منفی اثرات چھوڑے گا۔ایک ویڈیو بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو گزشتہ سال کی ہے،اس میں شریک ایک فرد کا کہنا ہے کہ مارچ میں ہر طبقے کی عورت ہے،یہاں لیاری اور لانڈھی سے بھی خواتین موجود ہیں،یہ ایک خوش آئند بات ہے،انہیں آمدنی دیکھے بغیر نمائندگی دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ جب تک نکاح کو ختم نہیں کریں گے،یہ نا انصافیاں، ظلم اور تشدد جاری رہے گا۔اس متعلق کسی نے آج تک کوئی بات نہیں کی،مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں پہلے نکاح نہیں ہوتا تھا،1825 میں انگریزوں نے نکاح نافذ کیا،جس طرح ہم پر انگریزی مسلط کی گئی اسی طرح نکاح مسلط کیا گیا۔۔صارفین نے اس ویڈیو پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورت مارچ کا ایجنڈا ہے کہ نکاح کو ختم کر کے زنا کو عام کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…