ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اسٹریلائزیشن کے بعد مسجد الحر م اور مسجد نبوی کو کھول دیا گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سٹریلائزیشن اقدامات کے بعد مسجد الحرم اور مسجد نبوی کو عبادت کیلئے کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر دونوں مقامات کو زائرین کیلئے بند کر دیا گیا تھاجس کے بعد پوری دنیا میں افسردگی پھیل گئی تھا کیونکہ 40سالوں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ مسجد الحرم اور مسجد نبوی کو بند کیا گیا ۔ و اضح رہے کہ

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔ اس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، امت مسلمہ کو ان تصاویر نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی۔عمرہ کی ادائیگی بند ہو جانے کے بعد خانہ کعبہ کی تازہ ترین صورتحا ل سامنے آئی ہے، مطاف اور باب جبرائیل کو بھی بند کر دیا گیا ہے، خانہ کعبہ سے ملحق صحن میں بھی طواف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں کوئی نہیں ہے، اس پر سوشل میڈیا پر لوگ دعائیں کر رہے ہیں کہ یا اللہ ہمیں گناہوں کی معافی دے دے اور ہمیں موذی امراض سے بچا۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…