اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں کامیاب ، سہولیات اورتشخیص میں تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی ادارہ صحت کی بھی تصدیق

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) عالمی ادارہ صحت کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستانی اقدامات کا معترف ہو گیا۔مقامی سربراہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات کئی ممالک سے بہتر ہیں۔اسلام آباد میں موجود علمی ادارہ صحت کے مقامی سربراہ ڈاکٹر پیلتھا مہیپلا کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نہ صرف 2 ہفتوں میں نہ صر ف اس کی تشخیص کی سہولیات حاصل کیں

بلکہ اسے 5 مختلف مقامات پر اسے متعارف بھی کروایا۔پاکستان کی جانب سے اس طرح کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔یاد رہے کہ چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والا کرونا وائرس اس وقت 73 ممالک میں پہنچ چکا ہے جس سے ابھی تک 90 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ پاکستان میں بھی یہ وائرس پہنچ گیا ہے جس کے بعد پاکستانی حکومت کی جانب سے بھی اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے مقامی سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کے احکامات باقی کئی ممالک سے بہتر ہیں۔امریکہ ، ہالینڈ اور ہانگ کانگ نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 3 لیبارٹریز بنائی ہیں جبکہ پاکستان نے صرف 2 ہفتے میں 5 مقامات پر اس کے تشخیص کا بندوبست کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ممالک میں تو کرونا وائرس کی تشخٰص کا انتظام ہی نہیں ہے۔پاکستان نے جس طرح وقت کی قدر کرتے ہوئے اقدامات کئے ہیں، وہ قابل تعریف ہیں، اس سے پہلے اس طرح کے اقدامات کسی دوسرے ملک کی جانب سے نہیں دیکھے گئے۔ کرونا وائرس نے جہاں پوری دنیا میں تباہی مچا دی ہے، وہاں ہی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بھی کئی ممالک میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔ لیکن عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے جس طرح اس کو روکنے کے لئے کام کیا ہے، ویسا کہیں دیکھنے میں نہیں آیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…