بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی باتیں یکسر مسترد ، بلا ضرورت ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں،بس یہ ایک کام کریں حکومت نے قوم سے بڑی اپیل کردی

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز چھپانے کی باتوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ وائرس کے باعث اسکول بند کرنے کا فیصلہ صوبائی حکومت کا ہے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی شروع کردی اور ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر ایک پروگرام لارہے ہیں۔

عوام خوف نہ پھیلائیں اور بلا ضرورت ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں،کوئی غیر ضروری چیز نہ کریں، اگر آپ چین یا وباء سے متاثرہ ملک سے واپس آئے ہیں تو اپنے اٰپ پر نظر رکھیں، 14 دن میں اگر کوئی علامت نظر آئے تو 1166 پر رابطہ کریں،ملک میں بہت لوگوں کو نزلہ ہوتا ہے اس طرح افرا تفری پھیل جائیگی ،چینی شہر ووہان میں 20 طلبہ ہیں اور ہوبئی صوبے میں 1094 پاکستانی ہیں، ہم ان کے ساتھ رابطے میں ہیں اور چینی حکومت کے ساتھ مل کر ان کی فلاح کے لیے بہت کچھ کررہے ہیں ، طلبہ کو واپس لانے کے لیے چینی حکومت کے قوانین کا احترام کررہے ہیں، چین کی حکومت نے اپنے لوگوں پر بھی ایسی پابندیاں لگائی ہیں، چینی حکومت پابندیوں کو نرم کرے گی تو ہم اپنے لوگوں کو لائیں گے۔ بدھ کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہاکہ کرونا وائرس میں ابھی تک پاکستان میں تعداد بہت کم ہے،200 سے زیادہ سسپیکٹس کا ٹیسٹ کر چکے ہیں،مریض ریکور کر رہے ہیں،باہر سے آنے والے مسافروں کی سکرینگ کا عمل جاری ہے، ہماری تیاریاں مکمل ہیں،اس وقت اس سٹیج پہ وفاقی حکومت سکول بند کرنے کا فیصلہ نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے اوپر تیاری شروع کر دی ہے،نیشنل پروگرام لارہے ہیں جس پر صوبوں سے مشاورت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے پینک ہونا سب سے بڑا مسلہ ہے عوام ماسک کے پیچھے نہ بھاگیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر آپ چین سے آئے ہیں تو آئسولیشن میں رہیں،ہر نزلہ زکام کو کرونا وائرس نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے ہاتھوں کا بار بار دھوئیں،ہجوم والی جگہ پر نہ جائیں اگر آپکو زکام ہو۔ انہوں نے کہاکہ 620 ووہان میں جبکہ 1094 صوبہ میں طالب علم موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی صحت کی بہترین کے لئے ویژن بڑی کلیئر ہے،پاکستان میں کرونا میسجز کی تعداد بہت کم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ 200 سے زائد مشکوک مریضوں کے ٹیسٹ کر چکے ۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں پانچ مریض ہیں اور ریکورکر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹ اور لینڈ روٹ پر سکریننگ کا موثر نظام رائج کیا۔ انہوں نے کہاکہ باہر سے آنے والے لوگوں کو بھی فالو کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بہتری کی امید رکھنی چاہیے ،اس مرحلہ پر یہ نہیں کہہ رہے کہ سکول بند کر دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں وہ اپنے فیصلے بہتر سمجھ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے نمٹنے کے لئے تیاری کر رہے ہیں،اس مرتبہ ڈینگی کو قابو کرنے کی ایک بہتر طریقے سے کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ چین یا ایران سے آئے ہو تو 14 دن اپنے آپ پر گہری نظر رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں،ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ووہان سے باہر پاکستانیوں کے وطن واپس آنے پر کوئی پابندی نہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…