اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر بنے گا، وزیراعظم عمران خان خود سائٹ پر پہنچ گئے، سرمایہ کاروں کیلئے بھی خوشخبری، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کی حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان”نیو بلیو ایریا“منصوبے کا جائزہ لینے خود سائٹ پر پہنچ گئے،وزیراعظم نے خود سائٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا، نیلامی کے طریقہ کار پر بھی بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کر دی گئی،جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا،اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی، لندن، دبئی، مانچسٹر، شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شوز کئے جائیں گے، وفاقی ترقیاتی ادارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کمرشل نیلامی کرے گا، وزیراعظم کی ہدایت پر نیلامی میں حصہ لینے والوں کو سہولت دینے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم کی ہدایت پر مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط بھی ختم کر دی گئی،کامیاب بولی دہندگان کو رقم کی ادائیگی کے لئے 30 دن کا وقت ملے گا،اوررسیز پاکستانیوں کو بھی رقم کے انتظام کے لئے مناسب وقت دیا جائے گا،منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے،حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاوسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی،رقم بے گھر اور غریب افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہو گی،منصوبہ سے روزگار میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں سمیت تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…