جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق، وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں مہنگائی کیخلاف انتہائی اہم فیصلے، مہنگائی سے پریشان حال عوام کیلئے خوشخبری

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ارکان نے گیس اور بجلی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے مزید ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کو اٹارنی جنرل پاکستانی کے استعفی کی تفصیلات بتائی گئیں۔

اجلاس میں مہنگائی،بجٹ رپورٹ اور ٹیکس محصولات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو حکومتی فیصلوں سے ریلیف نظر آئے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء نے بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے تجاویز دیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گیس اور بجلی مہنگی ہونے کا اثر دوسری اشیاء پر بھی پڑا۔ اجلاس میں کابینہ ارکان نے گیس اور بجلی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لئے مزید ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے۔ عوام پر نئے ٹیکسوں کا بوجھ بھی نہیں ڈالاجائے گا۔وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کو ٹیکس ہدف بروقت پورا کرنے کا ہدف دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیاز، ٹماٹر، آلو اور ضروری سبزیوں کی قیمتوں پر کنٹرول کیا جائے گا۔ آٹا،چاول،دالیں،چینی اور گھی کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کے لئے موثر حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ تمام بنیادی اشیاء کی کمی نہ آنے دے۔ نیشنل ایجوکیشن پلان 2020 وزیر تعلیم شفقت محمود کی عدم موجودگی کے باعث موخر رہ گیا۔ احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کے کردار کا ایجنڈہ ثانیہ نشتر کی عدم موجودگی کے باعث موخر رہ گیا۔ زائرین مینجمٹ فریم ورک پر وزیر اعظم نے وزیر مزہنی امور کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں وفاقی وزیرشیریں مزاری، وفاقی وزیر علی زیدی شامل ہوں گے۔چھ ماہ کی بجٹ ریویو رپورٹ میں معاشی اعشارئیے مثبت ہونے پر وزیر اعظم نے معاشی ٹیم کی بھی تعریف کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…