اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی رخصت پر ہونے کے باعث تمام کیسز بغیر کارروائی کے ری لسٹ کر دیئے گئے ۔ جمعرات کوچیف جسٹس اطہر من اللہ کی رخصت پر ہونے کے باعث کیسز نہیں سنے کئے گئے ،تمام تر کیسز کو بغیر کارروائی کے ری لسٹ کر دیا گیا۔شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستیں
بھی 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی،گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو عبوری ریفرنس کی کاپی شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ طبیعت کی ناسازی کے باعث چھٹی پر ہیں،ڈویژن بنچ کی عدم دستیابی پر شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کے کیسز کی سماعت نہیں ہو سکی ۔