جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ورلڈ بینک کا وہ منصوبہ جوپاکستان کی گزشتہ2حکومتیں بھی نہ بنا سکیں 4کروڑ ڈالر خرچ بھی کر ڈالے، عالمی ادارہ کارکردگی سے شدید مایوس

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کی گزشتہ2 حکومتوں کی جانب سے 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک چھوٹا آبی منصوبہ آج تک پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا جس کے بعد اب عالمی بینک نے بھی اس حوالے سے اپنی مایوسی کا اظہار کردیا ہے۔عالمی بینک کی جانب سے 12برس قبل 2008 میں دریائے سندھ سے حاصل ہونے والے پانی کے بہتر انتظام اور ترسیل کے حوالے سے اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

تاہم 12برس گزرنے کے بعد اب عالمی بینک نے اس منصوبے پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔اس منصوبے کو فروری 2014 میں مکمل ہونا تھا مگر اس میں توسیع کرتے ہوئے اسے جون 2021 تک بڑھادیا گیا تھا۔منصوبے کے حوالے سے اپنی حالیہ رپورٹ میں عالمی بینک نے اسے غیرتسلی بخش قرار دیا ہے کیونکہ رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر کام کی رفتار طے شدہ شیڈول کے مطابق نہیں بلکہ سست روی کا شکار ہے اور مقرر کردہ وقت میہں منصوبے کے تکمیل کے اہداف حاصل نہیں کیے جاسکیں گے۔جون 2008 میں پاکستان میں جمہوری حکومتیں برسر اقتدار ہیں جن میں پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے 5سال حکومت کی یعنی 2008 سے 2013 تک رہی اس کے بعد 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ نون برسر اقتدار رہی جبکہ 2018 سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہے جس نے یہ منصوبے وزارت آبی وسائل کے حوالے کردیا ہے کیونکہ مذکورہ وزارت کو بجلی کی وزارت سے اب الگ کردیا گیا ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس منصوبے کے ان بارہ برسوں میں مکمل ہونے کی وجہ بیورو کریسی ہے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ آج تک تاخیر کا شکار چلا آرہا ہے اور کسی خاص پیش رفت کے بغیر اب تک پاکستان نے اس کے لیے مختص کردہ 7 کروڑ تیس لاکھ ڈالر میں سے 4 کروڑ ڈالر خرچ کر ڈالے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…