ملاوٹ کرنے والے ہماری عوام اور خصوصاً ہمارے بچوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کا سخت نوٹس، ایمرجنسی کے نفاذ کا حکم دیدیا

13  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں ہدایت کی ہے کہ ملاوٹ کے خلاف ایمرجنسی کا نفاذ کرکے نیشنل ایکشن پلان ایک ہفتے میں مرتب کیا جائے، اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والے ہماری عوام اور خصوصاً ہمارے بچوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے جائزے،پرائس کنٹرول، ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور ملاوٹ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے سینئر افسران موجود جبکہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخواہ، صوبہ پنجاب، صوبہ سندھ، صوبہ بلوچستان، صوبہ خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری صاحبان اور دیگر صوبائی سینئر حکام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کر رہے تھے۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان نے وزیرِ اعظم کو اپنے متعلقہ صوبوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ پنجاب، صوبہ خیبر پختونخواہ اور وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر آٹے، چینی، چاول و مختلف دیگر اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے اور بعض اشیاء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ صوبہ سندھ میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پاسکو کی جانب سے صوبہ سندھ کو چار لاکھ ٹن گندم کی فراہمی تقریبا مکمل ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ ٹن مزید گندم کی فراہمی کی درخواست پر اقتصادی رابطہ کمیٹی اپنے اجلاس میں غور کرے گی۔

وزیرِ اعظم نے کراچی میں آٹے کی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ کوہدایت کی کہ آٹے کی قیمت پر قابو پانے کے حوالے سے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف انتظامی اقدامات کو موثر بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں اشیائے ضروریہ مثلاً گندم، چینی و دیگر فصلوں کی طلب و رسد کے تخمینوں اور طلب و رسد کو یقینی بنانے کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی کی غرض سے قائم کیے جانے والے خصوصی سیل کے قیام کا عمل تیز کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کی افرادی قوت کے حوالے سے ضروریات کو پورا کیا جائے۔ اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو بڑے شہروں میں اسلام آباد کی طرز پر اشیاء ضروریہ کی آن لائن ڈیلیوری، قیمتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی موبائل ایپلیکیشن کے اجراء اور کسانوں کی سہولت کے لئے فارم مارکیٹس کے قیام میں پیش رفت پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم نے تمام صوبائی سیکرٹری صاحبان سے بنیادی اشیائے ضروریہ مثلاً دودھ، گھی، تیل، پینے کے پانی، گوشت، مصالحوں، دالوں اور دیگر اشیا میں ملاوٹ کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ وزیرِ اعظم نے اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دودھ، گوشت، دالوں جیسی روزمرہ کی اشیا میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کی وجہ سے متعدد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور اس سے ہمارے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے عناصر عوام اور خصوصاً ہمارے بچوں،جوکہ ہمارا مستقبل ہیں، کی صحت سے کھیلتے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ شدہ اشیا کے استعمال سے بچوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملاوٹ کے خلاف قومی سطح پر ایمرجنسی کانفاذ کرکے اس کا تدارک کیا جائے۔ اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں خوردو نوش کی اشیا میں ملاوٹ کے خاتمے کے لئے ایک نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ آئندہ ایک ہفتے میں ملاوٹ کے خلاف موثر حکمت عملی اور ٹائم لائنز پر مبنی روڈ میپ ترتیب دیا جائے جسکا آئندہ ہفتے اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخواہ میں قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے خلاف انتظامی اقدامات کو سراہا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ صوبہ بلوچستان میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ چیک کرنے کے لئے لیبارٹری غیر فعال ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان میں فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی فعالی میں وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…