راولپنڈی( آن لائن ) ایل او سی کے نزدیکی لیپہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہر ی آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ منگل کے روز آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر وادی لیپہ میں بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے
جس سے 4افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ افسر کی دفتر خارجہ طلبی ، ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا۔ فائرنگ سے دو خواتین اور بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔ منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سفارتی اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے پیر کے روز ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے ایل او سی کے ڈنہ سیکٹر پر جان بوجھ کر شہر ی آبادی کو نشانہ بنایا۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانا بھارتی فوج کا احمقانہ عمل ہے۔ بھارت مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ پیر کے روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔