اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویژن بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام وفاقی ملازمین کو 20 فیصد سیکرٹریٹ الائونس دینے کا حکم جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمینکے ساتھ امتیازی سلوک
نہیں کرتی اور نہ ہی وہ کر سکتی ہے، ایسے میں وفاقی ملازمین تنگی کا شکار ہیں۔ وکیل نے عدالت میں اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹریٹ الائونس صرف عدالتوں میں کام کرنے والے ملازمین کو مل رہا ہے، اس کے علاوہ کسی ملازم کو یہ الائونس نہیں دیا جا رہا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔