پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا علامات ظاہر،مریض ہسپتال داخل، ڈاکٹر ز کاعلاج سے انکار،مریض نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی تو جانتے ہیں اس کیساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

datetime 4  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی) چین سے واپس آنے والے پاکستانی طالب علم میں کرونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔سندھ کے شہر خیرپور کا رہائشی شاہ زیب علی راہوجو ہفتے کے روز چین سے قطر کے راستے کراچی پہنچا ہے جہاں ایئرپورٹ پر اسے کلیئر کردیا گیا تاہم اس کی طبیعت بگڑگئی ہے اور کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔ سول اسپتال پیر جو گوٹھ کے ڈاکٹرز اور عملہ شاہزیب میں وائرس کا شبہ ظاہر ہونے کے بعد علاج سے انکار

کرتے ہوئے وارڈ چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس مرض کا نہ علاج ہے اور نہ ہی ٹیسٹنگ کٹس ہیں۔سندھ میں علاج نہ ہونے پرشاہزیب نے اسلام آباد جانے کی کوشش کی تاہم ملتان ٹول پلازہ پر پولیس کی بھاری نفری نے شاہزیب کو روکتے ہوئے واپس سندھ بھیج دیا ہے۔ شاہ زیب کو خیرپور کے علاقے گمبٹ کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں اس کی طبیعت بدستور خراب ہے۔شاہزیب پچھلے پانچ ماہ سے چین کی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…