جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس ، چین نے پاکستانیوں سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے ووہان کے سوا باقی شہروں سے پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل گھڑی میں پاکستان کے اعتماد اور حمایت پر شکر گزار ہیں،وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، پچاس سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

دنیا کو اپنے اقدامات سے آگاہ کررہے ہیں ، امید ہے اس وباسے نمٹ لیں گے جبکہ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس ملی چکی ہیں ، ہم نے سات کیس ٹیسٹ کئے ،تمام نیگٹو ہیں ،چین سے آنے والوں میں کوئی بھی متاثرہ یا مشتبہ شخص نہیں ملا ، چین موجود لوگوں کو چودہ دن میں پراسیس مکمل کر نا ہوگا ،اگرسو لوگ وائرس سے متاثر ہیں تو تین کی موت ہوسکتی ہے، ہمارے پاس وقت وائرس کا کوئی مخصوص علاج اور ویکسین نہیں ،وائرس متاثرہ کئی لوگوں کو شدید نمونیا ہوسکتا ہے،آنے والے دنوں میں لاہور کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کٹس پہنچائیں گے۔ پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ کرونا وائرس سے چائنہ میں سترہ ہزار لوگ متاثرہ ہیں ، وائرس سے تین سو لوگ اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، بائیس جنوری سے چائنیز حکومت نے وائرس کے خلاف سنجیدہ اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔چینی سفیر نے کہاکہ وائرس کی وجہ سے چائنہ میں ہم نے لوگوں کی نقل و حرکت کو روک دیا ہے، تمام قسم کے ایونٹس اور سیلیبریشنز پر بھی پابندی لگا رکھی ہے۔

چینی سفیر نے کہاکہ ہم وائرس سے سنجیدگی سے نمٹ رہے ہیں، ہم اپنی پوری ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، ورلڈ ہیلٹھ آرگنائزیشن کی ہیلتھ ایمرجنسی کو سراہتے ہیں، اس وائرس کا سامان کرنے کے لئے چائنہ ہر اعتماد ہے ۔چینی سفیر نے کہاکہ چائنہ اپنے اور وہاں رہنے والے دیگر ممالک کے لوگوں کی صحت کا ذمہ دار ہے، چائنہ پر پاکستان کا اعتماد قابل تعریف ہے، پاکستانی حکومت چائنہ حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے یہ اقدام قابل تعریف ہے۔

چینی سفیر نے کہاکہ چائنہ لوگوں کی صحت کے بارے میں فکر مند ہے، ووہان میں پانچ سو آٹھ پاکستانی طلبا ہیں ، ووہان میں گیارہ مین چائنیز بھی ہیں، ہماری حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔چینی سفیر نے کہاکہ پاکستانی اور چائنیز دفتر خارجہ رابطے میں ہیں، پاکستانی طلبا بھی ہمارے اپنے ہیں، ہم پاکستانی دوستوں کا علاج اپنوں کی طرح کررہے ہیں ، ہم ووہان میں رہنے والے کوگوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دے رہے۔

پاکستان آنے والے چینی باشندوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ہم اپنے شہریوں کی بیرون ملک سفر کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے، پاکستان آنے والے 12 چینی باشندوں میں 4 بزنس مین بھی شامل ہیں، ان تمام افراد کو سخت اسکریننگ کے بعد سفر کی اجازت دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،صوبوں کے ساتھ بھی مشاورت ہوگئی ہے۔

ہماری کچھ ٹیمیں صوبوں میں روانہ ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیمیں صوبوں کے ساتھ ملکر کام کریں گی۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کی تشخیص کی کٹس ہمیں مل گئی ہیں، کٹس سے ہم نے سات کیس ٹیسٹ کئے، وہ ساتوں کیسز نیگٹو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چائنیز فلائٹس کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، چائنہ سے آنے والے مسافروں کو میں نے خود رسیو کیا، ہمیں کوئی بھی متاثرہ یا مشتبہ شخص نہیں ملا،کوئی بھی پاکستانی یا چائنیز چودہ دن سے پہلے چائنہ نہیں چھوڑ سکتا۔

انہوں نے کہاکہ چودہ دن میں چائنہ میں پراسیس مکمل کرنا ہوگا ، صوبوں میں ہم نے صورت حال کا ریویو کیا ہے، ہم نے چینی سفیر کو خاص طور پر پاکستانی عوام سے بات کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم پاکستانی طلبا کے بارے میں کافی فکر مند ہیں ۔معاون خصوصی نے کہاکہ چائنہ میں متاثرہ پاکستانی چار طلباء ووہان سے باہر ہیں، وہ چار طلبا تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں، ان چار کے علاوہ اور کوئی بھی پاکستانی وائرس سے متاثر نہیں ہوا۔

انہوں نے کہاکہ اگرسو لوگ وائرس سے متاثر ہیں تو ان میں سے تین کی موت ہوسکتی ہے، ہمارے پاس وقت وائرس کا کوئی مخصوص علاج اور ویکسین نہیں ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ وائرس متاثرہ کئی لوگوں کو شدید نمونیا ہوسکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چائنہ کوشش کر رہا ہے کہ یہ بیماری عالمی سطح پر نہ پھیلے، بیماری کو عالمی سطح ہر پھیلنے سے روکنے کے لئے ووہان کو بند کرنا ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ یہ اقدام ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ڈائگنوسٹک کٹس کی تعداد پوری دنیا میں محدود ہے، یہ کٹس ابھی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں ہیں ، آنے والے دنوں میں لاہور کراچی اور دیگر شہروں میں بھی کٹس پہنچائیں گے۔ چینی سفیر نے کہا کہ ہمیں کوئی اندازہ نہیں کہ کب تک کرونا وائرس پر قابو پر پا لیں گے لیکن ہماری خواہش ہے کہ جلدی اس وائرس سے نجات مل جائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چائنہ کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑا ہوتا ہے، چائنہ کے لئے پاکستان کی سپورٹ کا یہ وقت بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا سچا اور وفادار دوست ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کا سفر کرنے والے ہر چائنیز کو بھی مانیٹر کر رہے ہیں، چائنہ سے آنی والی فلائٹس میں اسی فیصد پاکستانی لوگ واپس آرہے ہیں ، ہم پاکستانی طلبا کے علاج ، حفاظت اور خوراک کی پوری ذمہ داری لے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…