اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

راجہ پرویز اشریف کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، احتساب عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 3  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں راجہ پرویز اشرف کو بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حتساب عدالت کے امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی اور گیپکو میں 437افراد کی غیر قانونی بھرتی کرنے کے کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بری کر دیا گیا ۔

گیپکو بھرتی کیس میں سابق وزیراعظم کے ساتھ ساتھ 8 افسروں کو بھی بری کردیا گیا ۔آٹھ افسروں میں سابق ایم ڈی گیپکو طاہر بشارت چیمہ ،سیکریٹری شاہد فررفیع ، ڈائریکٹر محمد سلیم ملک زرعی عباس ، باییو سی او محمد ابراہیم ، ڈرائریکٹر ایچ ار چشمت علی شامل ہیں ۔راجہ پرویز اشرف نے عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف مل گیا ہے۔ ایسے مقدمے میں بری ہوا جس کا کوئی سر پاں ہی نہیں ہے۔واضح رہے 29 جنوری کو لاہور کے احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف پیپکو اورگیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملزموں کی بریت کی درخواست پر وکلا کوحتمی دلائل کیلئے طلب کیا تھا ۔احتساب عدالت کے امجد نذیر چوہدری نے کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم پرنیب نے مکمل جواب جمع کرا دیا۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈنینس کا اطلاق پرانے کیسز پر نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ راجہ پرویز اشرف نے سیاسی فائدے کے لیے غیر قانونی بھرتیاں کیں۔عدالت راجہ پرویز اشرف کی بریت کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکی ہے ۔ عدالت نے ملزموں کی بریت کی درخواست پر فریقین کے وکلا کوحتمی دلائل کیلئے طلب کیا۔ جس کے بعد عدالت کی جانب سے سابق وزیرا عظم راجہ پرویز اشرف سمیت 8افسرون کو گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…