اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سے یورپی ممالک کا سفر کرنے والے افراد کیلئے اضافی ویزا فیس کا اطلاق 2 فروری سے لاگو کردیا گیا ہے۔ 2فروری سے کم مدتی ویزا فیس 60یورو سے بڑھا کر 80یورو (13800پاکستانی روپے) کردی گئی ہے۔ 12سال سے کم عمر بچوں کیلئے ویز ا فیس 40یورو ہوگئی۔ شینجن ویزا ویب سائٹ کے مطابق تمام 26 یورپی ممالک جن میں آسٹریا، ڈنمارک، جرمنی، یونان، سویٹزرلینڈ اور
سپین سمیت دیگر ممالک میں سفر کرنے والے کم مدتی ویزا فیس بڑھا دی گئی ہے۔ یورپی ممالک میں سیاحت، بزنس اور دیگر اہم مقاصد کیلئے کم مدتی ویزا 90دن تک جاری کیا جاتاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا مرکزی دفتر ہرتین سال کے بعد یورپی ممالک میں ویزا پالیسی میں تبدیلی کرتا ہے۔واضع رہے کہ پاکستانی شہریوں پر لاگو ہونے والی ویزا فیس ہمسایہ ملک بھارت، چین اور بعض دیگر ممالک سے کم ہے۔