پیر‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2024 

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی انتہائی اہم ملاقات، آپ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالناچاہتا، عمران خان نے برطرف وزراء بارے ہدایات جاری کر دیں

datetime 31  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان سے محمود خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں صوبے کے سیاسی اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا اور صوبائی کابینہ کی کارکردگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی جس کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ برطرف وزراء کو ایک موقع ضرور دیں، آپ پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالنا چاہتا مگر میں سمجھتا ہوں آپ لوگوں کے درمیان غلط فہمی ہوئی ہے، تینوں برطرف وزراء کو کابینہ میں شامل کرکے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو مضبوط کریں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا آپ کو بااختیار رکھنے کے لیے ہی وزراء کو برطرف کرنے کی منظوری دی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ برطرف وزراء کو سمجھایا ہے کہ وزیراعلیٰ میرا نمائندہ ہے اور انہیں یہ بھی واضح طور پر بتا دیا ہے کہ آپ کو چیلنج کرنا مجھے چیلنج کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…