اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آئی جی پنجاب کو اسمبلی کیوں طلب کیا، وزیراعظم شدید برہم، پولیس پر سیاسی دباؤ نہیں ڈالنے دیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رپورٹ طلب

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کی جانب سے آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر کو اسمبلی طلب کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پیش کی گئی تحریک استحقاق کی انکوائری کے سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیر گزشتہ روز چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے جس میں انہوں نے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کو یقین دہانی بھی کروائی تھی کہ آپ کمیٹی کے سربراہ ہیں آپ جو فیصلہ کریں گے اسے من و عن تسلیم کریں گے۔ خصوصی کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ، اپوزیشن رکن ملک ندیم کامران بھی شامل تھے۔ آئی جی پولیس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر مامور افسران اور اہلکاروں نے وزیراعظم کی آمد سے قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال رکھی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پنجاب پولیس کے خلاف تقاریر کرنے والے ارکان اسمبلی کے نام بھی طلب کر لئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ وزیراعظم عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ آئی جی پولیس پنجاب کو اسمبلی طلب کر کے ان پر سیاسی دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…