اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

شریف برادران سے پنجاب کی اعلیٰ شخصیت کا رابطہ ،لندن میں موجود سابق وزیر اعظم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اعلیٰ بیوروکریٹ نے نوازشریف اور شہبا ز شریف سے فون پر رابطہ کیا ہے اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ پنجاب حکومت علاج کے لئے مزید وقت دے دے گی۔

بیو رو کریٹ کی جانب سے طبیعت کا بھی دریافت کیا گیا او ر کہا کہ اگر نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو مزید وقت دینے کو تیار ہیں۔عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت صرف پریشر بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس کے بعد پنجاب حکومت نے خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کو دوبارہ ہسپتال داخل کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹ بھیج دی جائے گی۔ نواز شریف کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف بیمار ہیں ہر دوسرے دن ہسپتال میں چیک اپ کیا جاتا ہے۔دوسری جانب لاہور سے این این آئی کے مطابق پنجاب حکومت نے علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے پر فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مکمل میڈیکل رپورٹس بھجوانے کیلئے رابطہ کر لیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر اندر مکمل میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں تاکہ قیام میں توسیع کی اجازت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا سکے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ فراہم نہ کرنے کی صورت میں حکومت اپنا فیصلہ کر ے گی۔بتایا گیا ہے کہاس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی جانب سے لندن سے بھجوائی گئی رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھاکہ ان رپورٹس پر کسی طرح کی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…