اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک کی اگلے 2ماہ کے لئے پھر پالیسی ریٹ 13.25 فیصد فِکس کر نے سے کاروبار اور صنعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں اسحاق ڈار نے کہاکہ اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لئے پھر پالیسی ریٹ 13.25 فیصد فِکس کر دیا جس سے کاروبار
اور صنعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس سے مہنگائی میں کمی نہیں ہو گی، کم آمدنی والے لوگ اور پینشنرز کی زندگی مزید اجیرن ہو گی اور عوام میں مایوسی بتدریج بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک کیوں اپنی مالیاتی پالیسی کی معلومات میں دسمبر2019کے آخر کاقرضوں کا اعدادوشمار جاری نہیں کررہا۔انہوں نے کہاکہ اسکی جنوری 2020 کے حوالے سے معلومات دلچسپ ہیں۔