اسلام آباد (این این آئی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بات چیت سے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھیں گے ۔ بدھ کو مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ امن پلان پردفترخارجہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ
مشرق وسطی کیلئے امریکی امن منصوبے کاجائزہ لیا۔ ترجمان نے کہاکہ جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق 2ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی،بات چیت سے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھیں گے۔