اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان ، ڈونلڈ ٹرمپ ملاقات کیلئے کوششوں میں تیزی ، بڑا اعلان کردیا گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن (این این آئی) پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، پاکستان امریکا کیساتھ7دہائیوں پرمحیط تعلقات کی قدرکرتاہے ، امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گا۔امریکا میں پاکستان کے سفیراسد مجید خان نے ہیوسٹن کا 2 روزہ دورہ کیا ، اسدمجید نے امریکن پاکستان فاؤنڈیشن کی

دسویں سالانہ تقریب سے خطاب میں امریکا میں نوجوانوں کو اکٹھا کرنے اور صلاحیتیں بروئے کار لانے کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستانی سفیر کے مطابق پاکستان امریکا کیساتھ 7دہائیوں پر محیط تعلقات کی قدر کرتا ہے، تعلیم، زراعت، توانائی و دیگر شعبہ جات میں امریکا سے پائیدار شراکت داری کیلئے پْرعزم ہے۔اسد مجیدنے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے لیے بات چیت جاری ہے، صدرٹرمپ اوروزیر اعظم عمران خان میں 3ملاقاتیں ہوچکی ہیں امریکا سے مثبت اور بہتر تعلقات کے سفر کو مزید جاری رکھا جائے گاکشمیر کے حوالے سے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم،انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کرتیہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت پرعالمی برادری بالخصوص کانگریس کے شکرگزارہیں۔اسد مجید نے کہا کہ پوری دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز ہے، امریکی صدر بھی اس مسئلے پر سنجیدہ ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…