جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کوششیں، بیرون ملک قید 8608 پاکستانیوں کو قید سے آزادی کا پروانہ مل گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی خصوصی کوششوں سے بیرون ملک قید 8608 پاکستانیوں کو قید سے آزادی کا پروانہ مل گیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت نے تمام اعداد وشمار کی رپورٹ جاری کر دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں جیلوں میں قید پاکستانیوں اور انکی مشکلات کا ذکر کیا تھا ،وزیراعظم نے منصب سنبھالتے وقت بیرونی جیلوں میں اسیر ہم وطنوں کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کا عزم کیا تھا ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان تشریف لائے تو وزیراعظم نے ان سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کی ،وزیراعظم نے نہایت جذباتی انداز میں ان محنت کش پاکستانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانیوں کا خیال رکھئے گا وہ میرے دل کے بڑے قریب ہیں ،سعودی عرب کی جیلوں سے 2620 پاکستانی موجودہ حکومت کی کوششوں سے رہا ہوچکے ،یو اے ای کے جیلوں سے 3423 پاکستانی رہا ہو کر پاکستان آئے ،ملائشیا کے جیلوں میں قید پاکستانیوں کو گھر واپس لانے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے دو دفعہ خصوصی طیارہ بھیجا،ملائشیا کے جیلوں میں قید 1540 پاکستانی رہا ہوکر خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس پہنچے ،عراق سے 668، قطر سے 106 اور کویت کے جیلوں سے 113 پاکستانی قید سے آزاد ہوئے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…