اسلام آباد (آن لائن )ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو 8 ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی ہے, چین نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کی بھرپور حمایت کر دی ہے جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور ترکی پہلے ہی پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔
فروری کے مہینے میں پیرس میں ہونیوالے اجلاس تک پاکستان کو مزید 8 ملکوں کی حمایت درکار ہوگی ،ایک زرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں پاکستان بہترین کارکردگی اور ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو مکمل کرنے پر 8 ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور ترکی اور دیگر ممالک پہلے سے ہی پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں ،زرائع کے مطابق چین نے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے، فروری کے ماہ میں پیرس میں ہونیوالے اجلاس تک پاکستان کو مزید 8 ملکوں کی حمایت درکار ہوگی۔واضع رہے پاکستان اورایف ایٹی ایف حکام کے درمیان بیجنگ میں تین روزہ مذاکرات بھی رواں ماہ ہوچکے ہیں ،ایف ایٹی ایف ٹیم کی سربراہی چین کے ڈی جی فنانشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سربراہ نے کی تھی ،اجلاس میں پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ مجموعی طورپرپاکستان کے حق میں تھی اور ایف اے ٹی ایف کا اس رپورٹ پرردعمل حوصلہ افزارہاجبکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، مذاکرات کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا تھا۔زرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس اجلاس کے بعد برطانیہ ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کی حمایت پر آمادہ ہوگئے ہیں جبکہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور ترکی پہلے ہی پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں۔