مافیا ملک میں اس کام کیلئے مہنگائی کرتے ہیں،ملک میں جو بھی بڑے بڑے مافیا ایک ایک کو پکڑیں گے،ان کو نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم عمران خان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

27  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مافیا ملک میں پیسہ بنانے کے لیے مہنگائی کرتے ہیں،ملک میں جو بھی بڑے بڑے مافیا ایک ایک کو پکڑیں گے،ان کو نہیں چھوڑیں گے۔ نوجوانوں پر جتنا پیسہ خرچ کریں گے اتنا ہی ملک کامیاب ہوگا، ہم 50 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، قوم پر مشکل اور آزمائش کا وقت ہے،اس سے گھبراتے نہیں بلکہ سیکھتے ہیں،میں نے جتنے بھی خواب دیکھے سب پورے ہوئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے گورنرہاؤس کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اکثر اپنی کابینہ اور ٹیم کے ارکان کو بھی گھبرایا ہوا دیکھتا ہوں اپنے خطاب میں انہوں نے انکشاف کیاکہ وفاقی کابینہ اور ٹیم کے دیگر ارکان کے چہرے اترے ہوئے ہوتے ہیں۔ ان سے بھی یہی کہتا ہوں کہ برے وقت سے گھبرایا نہیں کرتے۔انہوں نے کہا وزرا سے سنا ہے کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے،وہ ہوگیا ہے،میں آپ سے کہتا ہوں ایک ایک مافیا کو پکڑیں گے،کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بد دیانتی اور سیاسی وابستگیوں کی وجہ سے ہمیشہ پروگرام ناکام ہوتے ہیں، ہماری حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام نوجوانوں کیلئے ہے، جتنا میرٹ ہوگا، اتنا ہی یہ پروگرام کامیاب ہوگا۔ جو معاشرہ میرٹ سے ہٹتا ہے، وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔ کامیاب نوجوان پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا، میرٹ کا عمل ٹیلنٹ کو اوپر لاتا ہے،پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے لیکن ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، سفارشی کلچر کی وجہ سے پاکستان پیچھے رہ گیا،60 کی دہائی میں پاکستان کی بیورکریسی عالمی سطح کی تھی،نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اسے اوپر اٹھاتے ہیں،کیونکہ ان میں جنون ہوتا ہے، نوجوانوں پر جتنا پیسہ خرچ کریں گے اتنا ہی ملک کامیاب ہوگا،

ہم 50 ہزار اسکالرشپ دے رہے ہیں،نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر ادارے کو عالمی معیار کے مطابق بنا سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہمارا سسٹم میرٹ کو پروموٹ نہیں کرتا،ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں،بیرون ملک پاکستانیوں کو دیکھ لیں ہرشعبے میں آگے نکل گئے ہیں، میرٹ ہوگا تو پاکستان میں ہرادارہ عالمی سطح کا بنا سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت میرٹ پر قرضے دیے جائیں گے، اس میں کوئی سفارش نہیں چلے گی،

اِس پروگرام میں درخواست گزاروں میں کسی قسم کاامتیاز نہیں کریں گے، نچلے طبقے کو اوپر لانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،پاکستان دنیا میں نوجوانوں کی آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے، ملک کو ترقی دینے کے لیے سب سے بڑی کوشش غربت کا خاتمہ ہوتی ہے، نچلے طبقے کو اٹھانے کے لیے پیسہ خرچ کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 30 سال پہلیغریب طبقے پر پیسہ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو خواب دیکھا وہ پورا ہوا، پاکستان کیلئے کرکٹ کھیلنا، دنیا کا سب سے اچھا آل رانڈر بننا، ورلڈ کپ جیتنا اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کا قیام اور نمل یونیورسٹی بنانا میرے خواب تھے، میرا اب ایک ہی خواب ہے کہ پاکستان کوعظیم ملک بناں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ مشکل اور قوم کی آزمائش کا وقت ہے،

میرا خواب ہے کہ پاکستان کو وہ عظیم ملک بناں جس کا قائداعظم اور علامہ اقبال نے خواب دیکھا تھا،زندگی میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں لیکن کامیاب لوگ برے وقت سے سیکھتے ہیں۔ میں کابینہ میٹنگ میں اپنے وزرا کو گھبرایا ہوا دیکھتا ہوں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے عظیم اور کامیاب شخص ہمارے نبیؐ تھے۔ ہمیں ان کی زندگی سے سیکھنا چاہیے۔ اللہ تعالی نے پہلے ہی دن انھیں اقتدار نہیں دے دیا تھا۔ ہمارے پیارے نبی ؐ نے بڑا مشکل وقت گزارا لیکن مدینہ کی ریاست نے دنیا کی تاریخ بدل دی تھی۔کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، پروگرام کے تحت میرٹ پر نوجوانوں کو قرضے دیے جا رہے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے جوانوں کو نظرانداز کیا اور چھوٹے کاروبار کو بری طرح متاثر کیا، کامیاب جوان پروگرام کا مقصد کاروبارمیں مدد فراہم کرناہے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری جی ڈی پی کا 40 فیصد ہیں، بینکنگ شعبے کو بھی ایس ایم ای سے متعلق سوچ بدلنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…