جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیرہوں یامشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی، عمران خان کا واضح پیغام

datetime 27  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)خیبرپختونخواہ میں 3 وزرا کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے کے پی کابینہ کی کارکردگی پر رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی ہے کہ وزیرہوں یامشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں 3 وزرا کی برطرفی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی محمودخان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخواہ کابینہ کی کارکردگی پررپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ محمود خان تمام صوبائی وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور پارٹی نظم وضبط پرکسی صورت سمجھوتہ نہ کیا جائے۔وزیراعظم نے حکومتی امورسے متعلق بھی محمود خان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزرا ذمہ داری سے حکومتی امورسرانجام دیں، وزیراعلیٰ حکومتی امورمیں ڈسپلن کے معاملے پر سختی کریں، وزیرہوں یامشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہوگی اور کابینہ ارکان اپنی کارکردگی پر پہلے سے زیادہ توجہ دیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی نے حکومتی امورمیں ڈسپلن معاملے پرمزیدسختی کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ہوں یا مشیر،سب کوپارٹی ڈسپلن کی پابندی کرناپڑیگی اور خیبرپختونخوامیں کابینہ ارکان کواپنی کارکردگی پرپہلے سے مزیدتوجہ دیناہوگی، صوبائی وزراکی کارکردگی کوبھی اعلیٰ سطح پر مانیٹر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواآئندہ ہفتے صوبائی معاملات میں بڑے فیصلے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…