اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں زیادتی کا شکار بچے کے والدین پر صلح کرنے کے لیے دباؤ ، مفتی کفایت اللہ کی جانب سے دھمکیاں دینے کا بھی انکشاف ،میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کے والدین پر صلح کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے ساتھی نے عدالت کے باہر بچے کے والدین کو تصفیہ نہ کرنے
کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔جب کہ انہوں نے اس حوالے سے رقم کی پیشکش بھی کی لیکن والدین نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔یاد رہے کہ مانسہرہ سے قاری شمس الدین کو ایک بچے کے ساتھ100 بار زیادتی کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کروایا گیا تھا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے قاری شمس الدین کو گرفتاری سے بھی بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔