منظور پشتین گرفتار

27  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات تہکال سے گرفتار کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

منظور پشتین کو ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا تھا کہ حکومت پشتون تحفظ مومنٹ کے ساتھ بامعنی مذاکرات میں سنجیدہ ہے اس لئے وزیر اعظم عمران خان نے میری سربراہی میں کمیٹی بنائی ہے اور مجھے ٹاسک سونپ دیا ہے کہ میں نے پشتون تحفظ موومنٹ کے اراکین اسمبلی کے ساتھ باقاعدہ رابطے بھی کرلئے ہیں اور ان کوقومی دھارے میں لانے کیلئے دعوت دی ہے تاکہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کیلئے مل جل کر کام کیا جاسکے ۔وہ قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں ڈائیلیسیز سنٹر کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرہتے تھے ۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں مجلس قائمہ برائے توانائی وقدرتی وسائل کے چیرمین ڈاکٹر عمران خٹک ممبر صوبائی اسمبلی ،براہیم خٹک ،بورڈ اف گورنر کے چیرمین گلریز حکیم خان نوشہرہ میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر جہانگیر خان ،ہا سپٹل ڈائر یکٹر جہانگیری خان ، ایچ ڈی ڈاکٹر عارف ،ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈاکٹر نظام اور پرویز خٹک کے صاحبزادے اسماعیل خٹک اور اسحاق خٹک بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بھی ہمارے مذاکرات کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہے اور اگلے تین سال تک ایسا کوئی مسئلہ پیش نہیں آئے گا کہ اتحادی ہم سے ناراض ہوں گے ۔

جو وعدے ہم نے اپنے اتحادیوں سے کیے ہے وہ پورے کررہےہیں اتحادی اپوزیشن سب کے ساتھ رابطے مین ہوں اور پشتون تحفظ مومنٹ کے ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ میں رابطہ کیا ہے اور باضابطہ طور پر میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھے تاکہ قبائلی علاقوں میں امن اور خوشحالی اسکیں مجھے امید ہے کے وہ میری اس دعوت کو قبول کریں گے اور ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں گے بات چیت کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا پی ٹی ایم کے لیے ہمارے درواز ے کھلیں ہے پرویز خٹک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قبائلی اضلاع کی ترقی چاہتے ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلانا چاہتے ہے ۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…