اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عمران یعقوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات نہیں کی۔
انہوں نے ایک اہم پیغام دیا ہے کہ مجھے سب معلوم ہے کہ کون سازش کر رہا ہے۔اس لیے سب درست ہو جائیں۔انہوں نے کہا ممکنہ طور پر ان تمام لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ جو سازش کر سکتے ہیں۔وزیراعظم سے عثمان بزدار کی ملاقات بھی اچھی نہیں رہی۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔مگر عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ناراضی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے شکایت کی کہ منتخب ارکان اسمبلی کو عزت نہیں دی جاتی۔ارکان صوبائی اسمبلی میرے پاس شکوے لے کر آتے ہیں۔سرکاری افسران ہماری نہیں سنتے لیکن میں ارکان کو کیا بتاؤں کہ افسر تو میری بات بھی نہیں سنتے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تو اب آئے ہیں۔آپ نے پچھلے 16مہینوں میں کیا کام کیا ہے۔وزیراعظم نے عثمان بزدار سے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کچھ کام کریں۔