جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

چین نے پاکستان کیلئےفلائیٹ آپریشن بند کر دیا

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )چین میں پھیلنے والے پْر اسرار ’کورونا‘ وائرس کے پاکستان میں منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر چائنا سدرن ائیر لائن کی پروازیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیر پورٹ چوہدری نذیر کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں میو اسپتال کے ایک ڈاکٹر کو فوکل پرسن نامزد کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ائیرپورٹ پر قائم کاؤنٹرز پر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف موجود رہے گا، ان کاؤنٹرز پر تھرمل گن اور تھرمل اسکینرز کے ذریعے چین سے آنے والے تمام مسافروں کا چیک اَپ کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ دیگر ممالک کی چین سے ہو کر آنے والی پروازوں کے مسافروں کا بھی ائیرپورٹ پر معائنہ ہوگا۔کورونا وائرس کے پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر چائنا سدرن کی سروس 30 جنوری تک بند کر دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق عارضی طور پر بند کی گئی پروازوں کا نیا شیڈول ایک ہفتے بعد جاری کیا جائے گا۔ ادھر چینی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چائنا سدرن کی پروازیں چین میں نئے سال کی وجہ سے عارضی طور پر بند کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک چین میں 18 اموات ہو چکی ہیں جب کہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد سیکڑوں میں جا چکی ہے۔قومی ادارہ صحت پاکستان نے بھی وائرس کی روک تھام کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے اور چین سے پاکستان آنے جانے والوں کا طبی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔حکومت نے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ میں میں قائم تین لیبارٹریوں سے ملک میں آنے والے مشتبہ کیسز کی تشخیص کے لیے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کورونا وائرس ایک نیا جرثومہ ہے جسے تشخیص کرنے کی صلاحیت اس وقت دنیا کی چند مخصوص وائرولوجی لیبارٹریز میں ہی میسر ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…