ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑا بریک تھرو، نئے چیف الیکشن کمشنر کون ہونگے؟نام پر اتفاق ہوگیا

datetime 21  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ اور اراکین کے تقرر کے معاملے پر طویل ترین ڈیڈلاک اور مختلف مشاورتی اجلاسوں کے بعد بالآخر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا ۔

اس سلسلے میں قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں مزاری نے بتایا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سکندر سلطان راجا نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہماری کمیٹی کا 13واں اجلاس تھا اور ہم نے اتفاق رائے سے تینوں خالی نشستوں پر تعیناتی کے لیے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ہوں گے، سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمد جتوئی رکن الیکشن کمیشن ہوں گے جبکہ یہ تینوں نام اتفاق رائے سے طے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا جائے گا۔شیریں مزاری نے کہاکہ یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پارلیمان نے فیصلہ کیا اور ہم نے کسی اور ادارے پر اس کی ذمہ داری نہیں سونپی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پارلیمان کے فیصلے پارلیمان کے اندر ہی ہونے چاہیے۔پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی رکن رانا ثنا اللہ نے کہاکہ نامزد چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے ساتھ پنجاب میں کام کیا ہے، نامز چیف الیکشن کمشنر معتدل مزاج کے شخص کے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات پر سوال اٹھے تھے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایسے اقدامات کریں گے، جس سے آنے والے انتخابات شفاف ہوں۔صدر مملکت عارف علوی پارلیمانی کمیٹی کے فیصلہ کی منظوری دینگے،صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت پارلیمانی امور نوٹیفکیشن جاری کریگی،وزارت پارلیمانی امور کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد چیف الیکشن کمشنر حلف اٹھائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…