جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آٹا بحرا ن ، وزیراعظم عمران خان کیا فوڈ کنٹرول کو فون کر کےہدایا ت دینگے،یہ کام کن کا ہے؟فواد چوہدری نے ذمہ داروں کا تعین کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری کابینہ عثمان بزدار کو ہٹانے کی حامی ہے مگر اظہار نہیں کرتی، عمران خان دیانتداری سے کام کررہے ہیں دوسروں کو بھی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، ایک دو وزراء احمقانہ باتیں کرتے رہتے ہیں وہ فردوس عاشق اعوان ہو یا کوئی اورہو۔

اگر کوئی احمقانہ بات کرے گا تو اسے احمقانہ ہی کہوں گا۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جو گفتگو کرتا ہوں تقریباً سب کا یہی خیال ہے، میرانکتہ یہ ہے وہ اصلاحات کہاں ہیں جن کاوعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے حوالے سے کچھ نہیں لکھا، عمران خان عثمان بزدار کو نہیں ہٹا رہے وہ خود ہی خیال کرلیں، عثمان بزدار سے کہتا ہوں اب تگڑے ہوجائیں اور کارکردگی دکھائیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ناکام ہرگز وزیراعظم کی ناکامی نہیں ہوسکتی،وفاقی حکومت صوبوں کے بغیر کاکردگی نہیں دکھا سکتی کیونکہ 62فیصد فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں ، لوگ ناکام ہوتے ہیں تو ذمہ داری عمران خان ڈال دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں تمام لوگ عثمان بزدار کو ہٹانے کے حامی ہیں لیکن کوئی باقاعدہ اظہار نہیں کرتا ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میڈیاکہہ رہاہے آٹے کابحران ہے تواس کامطلب بحران ہے،کیا وزیراعظم فوڈ کنٹرول کو فون کر کے ہدایات دیں گے؟ یہ کام تو صوبوں کا ہے، گورننس سسٹم کابیڑہ غرق مسلم لیگ ن نے کیا ہے، شہبازشریف نے تنہاء 12 ، 13ٹریلین روپے خرچ کیے، جوبلدیاتی اداروں نے خرچ کرنے تھے شہبازشریف کے پاس چلے گئے۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان تو دیانتداری سے کام کررہے ہیں لیکن دوسرے لوگوں کو بھی اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے پوری کرنی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…