بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا، کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کیلئے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا،وزیراعظم عمران خان کا عزم

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کیلئے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا،پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے،1960کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی،پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے،تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہورہے ہیں،

کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔ہفتہ کو وزیرِ اعظم عمران خان سے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری،وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد اور ڈیجیٹل میڈیا سے منسلک نوجوان موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کو درپیش چیلنجز، مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات، جدید دور میں میڈیا خصوصاً سوشل میڈیا کا کردار و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈیجیٹل میڈیا سیکٹر میں نوجوان نسل کے لئے موجود مواقع، درپیش چیلنجز اور انکے حل پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی۔وزیر اعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ 1960کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی۔ اس حکمت عملی سے روز گار کے مواقع میسر آئیں گے اور معیشت ترقی کرے گی۔ نوجوان طبقے کو اس کامیابی کو اجاگر کرنا چاہیے۔ موجودہ حکومت نے نوجوان طبقے کے لیے آسان اقساط میں کاروبار شروع کرنے کیلیے قرضوں کی فراہمی، ہنر سیکھنے کے لیے ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب عوام کے لیے احساس پروگرام اور پناہ گاہوں کا اجرا کیا۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور پوٹینشل موجود ہے جو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جاسکتا ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے جن سے فائدہ اٹھانا ہم پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بھی چیلینجز کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل میڈیا کی افزائش و ترقی کے حوالے سے تحریک انصاف کی حکومت کی حکمت عملی و اقدامات پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل میڈیا ابلاغ کے مؤثر ترین ذریعے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کی تیز تر افزائش کے باعث معلومات کا پھیلاؤ سرحدوں کا پابند نہیں رہا، تعلیم یافتہ اور سیاسی طور پر باشعور نوجوان تیزی سے ڈیجیٹل میڈیا پر متحرک ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے مؤثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے، کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور شہریت کے قانون میں ترمیم نسل پرستانہ عزائم کی تکمیل کی عملی کوششیں ہیں، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے،دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کی افادیت اجاگر کرنے میں بھی ڈیجیٹل میڈیا مؤثر ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقے کے لیے ایک ہی پیغام ہے کہ محنت کریں، کامیابی محنت کے بغیر ممکن نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…