اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشکل وقت بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ مسلم لیگ کے کئی رہنماوٴں نے اپنے کارکنوں کو بتا دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں پارٹی رہنماوٴں نے بتایا کہ آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کا بہت فائدہ ہوگا۔آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کے بعد بہت سی اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوٴں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی حمایت کرنا ایک طرح کی ڈیل ہے۔ مسلم لیگ ن نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے
متصادم راستے پر نہیں چلنا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں حمایت کے بعد مسلم لیگ ن نے سکون کا سانس لیا اور اس حمایت سے طاقتور افراد کے ساتھ جاری لڑائی کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد عمران خان کی حکومت کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ نوازشریف کی جانب سے پارٹی رہنماوٴں کو ٹاسک سونپا گیا کہ کارکنوں میں پھیلی مایوسی کو دور کیا جائے اور ان کو بتایا جائے فیصلہ درست تھا، بہت ہی جلد مسلم لیگ ن اقتدار میں آ جائیگی۔