بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں جاری شدید بارشوں اور برفباری نے تباہی مچا دی،مختلف حادثات میں19افراد جاں بحق

datetime 13  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ،راجن پور ( آن لائن )بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دو روز سے جاری برف باری اور بارشوں نے تباہی مچادی ہے جس دوران حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔بلوچستان کے بالائی علاقوں میں3 سے4 فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

شدید برف باری سے زیارت،مستونگ، قلعہ سیف اللہ ،قلعہ عبداللہ ،ہرنائی اور بولان میں کئی جگہ رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں قلعہ عبداللہ میں 6، ژوب میں 6 جب کہ پشین میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں برف باری اور موسم کی خراب صورت حال کے باعث اندرون ملک سے کوئٹہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، برف باری کے باعث 10 فیڈر بند ہونے سے شہر کے بیشترعلاقوں میں بجلی غائب ہوگئی ہے۔شدید برف باری کے باعث صوبائی حکومت نے 7 اضلاع میں اسنو ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ علاوہ ازیں مکران کے علاقوں تمپ، مند، زعمران اور بلیدہ سمیت ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی مکانوں اور فصلوں کونقصان پہنچا جب کہ زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔تربت اور گرد و نواح میں شدید بارشوں سے سیلابی ریلا دریائے کیچ میں داخل ہوگیا جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی ریلے نے قریبی آبادیوں کو نقصان پہنچایاہے۔بلوچستان کی صورتحال پر وزیراعلیٰ جام کمال خان کا کہنا ہے کہ سڑکیں کھلوانے اور عوام کو ہرممکن امداد پہنچانے کیلیے صوبائی حکومت مکمل متحرک ہے۔

بلوچستان میں شدید برف باری اور بارشوں کے باعث صوبے کے تین اضلاع ہرنائی، سبی اور مستونگ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم دو روز کیلیے ملتوی کردی گئی ہے ۔دریں اثنا سکھر اور ملتان میں بارشوں کے بعد مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افرادجاں بحق 15زخمی ہوگئے۔راجن پور شہر اور گردونواح میں رات سے وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری تھا بارش سے نواحی علاقہ داجل میں ایک مکان کی چھت گر گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد ملبے تلے دب گئے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کرکے 3 افراد کی لاشیں اور 5 زخمی افراد کوباہر نکال لیاگیا۔سکھر میں بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے چار سالہ بچی جاں بحق،6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رات ہونے والی بارش کے باعث نیو پنڈ کے علاقے میں ایک منزلہ مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے اہل علاقہ کے ساتھ مل کر ملبے سے 2 بچوں،2 خواتین سمیت 7 زخمیوں کو نکال کر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔اسپتال میں دوران علاج 4 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی جبکہ 6 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ملتان میں بارش کے باعث ممتاز آباد کے علاقہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…