اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ مقبول صدیقی کا وزارت چھوڑنے کا اعلان ،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کا وزارت میں بیٹھنا بے سود ہے۔ بلاول بھٹو کی آفر کااستعفیٰ سے کوئی تعلق نہیں ۔ 2018 کے انتخابات کے نتائج ایم کیو ایم تسلیم نہیں کرتی تھی، ایم کیو ایم نے ہمیشہ جمہوری نظام کی حمایت کی ہے، بینظیربھٹو کے دور میں بھی حمایت کی تھی.
سندھ کےشہری علاقوں کے ساتھ زیادتی کی ایک تاریخ ہے،خالد مقبول نے کہا ایم کیو ایم نئے مرحلے سے گزر رہی ہے۔حیدر آباد جیسے بڑے شہر میں ایک یونیورسٹی نہیں دے سکے۔ میرے لیے مشکل ہوجاتا ہے کہ وزارت پر بیٹھا رہوں،حکومت بنانے کیلئے ساتھ دیا تھا۔ میرا اب وزارت میں رہنا بہت سوالات کو جنم دیتا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہمارے نقاط پر عمل ہورہا ہوتا تو شاید انتظار کرلیتے۔حکومت سے تعاون جاری رکھا جائیگا۔